تم یہاں کیا کررہی ہو لڑکی ، بڑی مامی نے کچن کے اندر
داخل ہوکر کہا ۔
امی یہ مجھے کھانا دے رہی تھی۔ غفران نے کہا۔ وہ جانتا
تھا کہ غلطی کسی کی بھی ہو اسکی ماں کا غصہ ہمیشہ سارہ کے اوپر ہی نکلتا تھا۔
بیٹا کتنی بار سمجھایا ہے کہ اس منحوس لڑکی سے دور رہو
، یہ سب کو کھا جاتی ہے۔ بڑی مامی نے غصے سے کہا۔
کیا ہو گیا ہے امی آپکو ، کتنی بار سمجھایا ہے کہ آپ
ایسی باتیں مت کیا کریں ۔
جبران کی ذندگی اتنی ہی لکھی تھی ، اس میں اسکی کیا
غلطی ہے۔غفران اپنا کھانا چھوڑ کر اٹھ کھڑا ہوا۔
غفران یہ لڑکی منحوس ہے ، یہ آہستہ آہستہ میرے گھر کو
ختم کردیگی۔ بڑی مامی نے غصے سے کہا۔
غفران غصے سے پیر پٹک کر اپنے کمرے میں چلا گیا۔
تیری وجہ سے میرے بیٹے نے کھانا بھی نہیں کھایا۔ تو اس
گھر سے چلی کیوں نہیں جاتی۔ بڑی مامی نے غصے سے کہا تو سارہ کی آنکھوں میں آنسؤ
آگے ۔
وہ چاۓ
کی ٹرے اٹھا کر کچن سے نکل گئ۔ اب اسکا دل پڑھائ میں کہاں لگنا تھا۔
No comments:
Post a Comment