Showing posts with label Amina Anayat. Show all posts
Showing posts with label Amina Anayat. Show all posts

Wednesday, 25 July 2018

Apni Zaat Se mohabbat By Amna Anayat Article

Apni zat se mohabbat Article by Amina Anayat


آرٹیکل:"اپنی ذات سے محبت"
تحریر:"آمنہ عنایت"
ہم اپنے اندر کہاں رهتے ہیں ؟ہم اپنے اندر ہیں بھی یا نہیں ؟ہم وقت سے پہلے ہی اپنی نادانیو ں کو شرا ر تو ں کو خیر آباد کیوں کہہ  دیتے ہیں ؟کیوں  ؟کیوں کبھی اس دنیا کی خاطر تو کبھی کسی ایک انسان کی خاطر اپنی ذات کو مار دیتے ہیں ۔اور یہ سوچنے لگ جاتے ہیں کے دنیا کیا کہے گی  ؟ بھائی کون دنیا ؟  کہاں کی دنیا ؟  کیسی دنیا ؟  وہ  دنیا جو صرف سطحی سوچ کی مالک ہے وہ دنیا جو حرام حلال کی تمیز کھو چکی ہے وہ دنیا جو ھو س میں اندھی ہے  ،وہ  دنیا جو سچ پڑھنا نہیں چاہتی ،سچ سننا نہیں چاہتی ،وہ دنیا جو بس سٹیٹس کے پیچھے بھاگتی ہے ،وہ دنیا جس کا خدا پیسہ بن چکا ہے ۔تو کیوں دیں ہم ایسی دنیا کو اتنی سپیس کے وہ ہمیں اندر سے  مار   دے ختم کر دے ۔جہاں ایک طرف ہمیں دنیا سے ڈیل کرنا آتا ہے وہاں دوسری طرف ! کیا یہ درست ہے  کہ کسی ایک انسان کو دنیا بنا لیا جائے ۔ اور انسان بھی وہ جسے آپکی قدر نہیں،  جو آپکا  محرم نہیں ،جسکے ساتھ سے آپ کی ذات مسلسل خسا ر ے میں ہے ۔ میری مانیں !جس شخص کی محبت آپ کو دکھ دے ،آپ کی آنکھ کے آنسو پونچھنے کی بجا ئے ان میں آنسو لائے ، جو آپ کے احساسا ت کو توڑ کر رکھ دے ، آپ کو عزت نہ دے سکے ، آپ کے پیار کی لاج نہ رکھ سکے ،ایسے شخص کو ،اس کی محبت کو چھوڑ دیں ۔ایسے لوگو ں کا ساتھ ایک بیماری کی طرح ہوتا ہے جو آپ کو ، آپ کی ذات کو مسکراہٹ کو آہستہ آہستہ ختم کر دیتا ہے ایسے لوگوں کے لئے روز تڑ پنے اور مرنے سے   بہتر ہے کہ ان کے ساتھ کو ،یادوں کو ،ان سے جڑ ی ہر چیز کو ایک دن  ابدی نیند سلا دیا جائے ایسے لوگوں کو چھوڑ دینا برداشت کرنے سے کئی گنا بہتر عمل ہوتا ہے  ۔اپنی قدر خود کریں ، خود سے پیار کریں ،اس ڈر سے کے کوئی ہمیں چھوڑ کر چلا جائے گا خود کو تبا ہ نہ کریں یقین کریں جو آپکا ہے وہ آپ ہی  کا ہے محبتو ں کی پر کھ کرنا سیکھیں ،ہر ملنے والا ،حال پوچھنے والا ہمدرد نہیں  ہوتا اور ہر روٹھنے والا بےوفا نہیں ہوتا  ،جانے والوں کے لئے اپنی ذات کو فنا نہ کریں رحم کریں خود پر اپنی ذات پر آپ بہ  قیمتی ہیں خود کو  ضائع    ہونے سے بچائیں

Article by :Amina Anayat

Saturday, 21 July 2018

MOhabbat mohabbat hoti hai Article by Amina Anayat

Mohabbat mohabbat hoti hai Article by Amina Anayat

محبت ،محبت ہوتی ہے


تمھیں  کیا لگتا ہے محبت زندگی کے لئے  کافی ہے محبت ہو گئی تو زندگی مکمّل ہو گئی ،زندگی مکمل ضرور ہو جاتی ہے لیکن اسے
 مکمل ہی رکھنے کے لئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے ،جیسے اگر کوئی جاب مل جائے تو جتنی محنت اسے  حاصل کرنے کے لئے کی ہوتی ہے اس سے زیادہ محنت اسے بر قر ا ر اور مزید آ گے لے  جانے کے لئے کرنی پڑتی ہے ورنہ ہم سے سب کچھ چھین کر ہمیں نکال دیا جاتا  ہے اور اگر آپ سمجھتے ہیں کے محبت مل گئی تو سب کچھ ہو گیا تو جناب آپ سراسر غلط ہیں آپ میں     شعور     کی کمی ہے کہ آپ نے محبت کو کپڑے ،روٹی ،مکان ،پیسہ اور پتہ نہیں کیا کچھ  سمجھ رکھا ہے محبت  محبت ہوتی ہے  کوئی الہ دین  کا چراغ  نہیں جو سب کچھ کر دے یہی سوچ رکھنے والے شادی کے مہینے بعد طلا ق  لے کر بیٹھ جاتے ہیں  جو جس کی کمی ہے اسی نے پوری کرنی ہے محبت پیٹ نہیں پا لتی، محبت چھت نہیں دیتی، محبت سکول میں بچوں  کی فیس نہیں دیتی، محبت کپڑے پھٹنے پر کپڑے نہیں دلوا تی ۔سمجھے آپ محبت احساس ہے خوبصور تی میں گھند ھا   احساس، جس کی چھاؤں میں چیزو ں   کی خوبصو ر تی  بڑھ جاتی ہے  مگر اپنے آپ پوری نہیں ہوتی ۔کہہ لیجیے کے محبت میں 2500 کی جگہ 1000 کا تحفہ دیا جائے  تو  چلے گا مگر اگر یہ کہ دیا جائے ہر بار کہ  محبت ہے تو کیا ضرورت تو محبت بھی آ ہستہ آہستہ کسی گھڑ ے میں پڑے پانی کی طرح گھٹنے لگتی ہے ۔ محبت کو چھوٹی چھوٹی خوبصو ر ت ادا ؤ ں کی ضرورت ہوتی ہے خدارا اسے زندہ رکھنا سیکھیں ۔ورنہ یہ مرجھا جاتی ہے ختم نہیں ہوتی یادو ں کے نیچے دب جاتی ہے ۔محبت کو محبت سمجھیں

آمنہ عنایت
From :sialkot
Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...