Wednesday 5 July 2023

Afreen all alone| Bili ka khana .. |Dharkanon ke sang sang |Epi 3 Part 2...


شیشے کچن ڈور کی جھری سے آتی، کھانے کی مزیدار خوشبو اس کی بھوک کو مزید بڑھارہی تھی۔

شہرام نے نظر گھمائی جب اتفاقا اس کی نظر ڈائننگ ٹیبل پر پڑی، جہاں چینی کے باول میں پڈنگ تھی، جس کے اوپر  فوڈ کلر سے "ھیلو کٹی" لکھا ہوا تھا، جو یقینا بلی کے لئے ہی بنائی گئی تھی، لیکن شہرام کی مت ماری گئی۔۔ اس وقت بھوک کی وجہ سے اس کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت مکمل سلب ھوچکی تھی۔ اس نے بنا سوچے سمجھے، پیالا اٹھایا اور ایک اسپون بھر کر منہ تک لایا۔۔۔۔ مزیدار خوشبو کے ساتھ ساتھ ذائقہ بھی نہایت اعلی تھا۔ جیسے جیسے وہ کھاتا گیا طلب بڑھتی گئی۔۔ اس نے یہ جانا کہ پڈنگ میں چکن اور دوسرے نامعلوم اجزاء شامل ہیں۔

یہ آج تک کے ویسٹرن ریسٹورانٹ میں کھائی گئی تمام پڈنگز سے یکسر مختلف تھی،

بڑی بات یہ کہ اس میں چکنائی کی مقدار بھی کافی کم تھی۔ جو کہ مکمل حفضان صحت کے اصولوں کے مطابق تھی۔۔

اس نے منہ بھر بھر کر چمچ لئے۔۔ اور کچھ منٹ میں ہی پیالہ خالی کردیا۔۔

ٹھیک اس وقت آفرین باقی کھانے کی پلیٹز لئے کچن سے باہر آئی۔

اسے دیکھ کر اس کی آنکھیں سرپرائیزنگ انداز میں کھلیں اور پیاری سی مسکراہٹ نے چہرے کا احاطہ کرلیا۔

"تم واپس آگئے ۔۔ شانی۔۔"

پھر یکدم سے اس کی آنکھیں پھٹی پھٹی سی رہ گئیں۔۔ جب اس نے شہرام کے ھاتھ میں بلی کے لئے بنائی گئی پڈنگ کا پیالا دیکھا۔۔

شہرام نے ساری کھیر کھالی تھی۔

اوھ گاڈ !، یہ تو بلی کا کھانا تھا۔۔۔!

آفرین کی مسلسل نظروں نے شہرام کو تھوڑا سا پزل کیا، وہ دل میں یہ سمجھا کہ آفرین، اسکے اپنی بنائی گئی چیز کھانے کی وجہ سے خوش ہے۔یہ سوچ آتے ہی اس نے ہلکا سا کھانس کر گلا صاف کیا۔

"تم نے جو پڈنگ بنائی تھی بھت ٹیسٹی تھی۔۔"

آفرین بلکل فریز ہوگئی تھی، وہ اس تذبذب میں کھڑی تھی کہ اگر وہ سچ بتائے گی کہ یہ شہرام کے لئے نہیں بلکہ بلی کے لئے تھی، تو یقینا وہ اسے غصہ میں قتل ہی کرلے گا۔۔

آخر کافی دیر تک حساب کتاب کرتے آفرین  زبردستی مسکرائی۔۔ 

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...