Monday 19 June 2023

Asjad ka jaal | Aimen ki izzat? |Ishq main tum se | Aqsa Rehman |Episode...

 

" مجھ سے ملنے آئی ہو نا تو یہ آنسو کیوں ۔۔۔ہاں چلو مسکراؤ۔۔" وہ اس کے چہرے کو اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے بولا۔۔

وہ بولنا چاہتی تھی ۔اس سے التجا کرنا چاہتی تھی کہ وہ اسے جانے دے ۔۔اسے چھوڑ دے ۔لیکن اس کے حلق سے آواز نہیں نکل رہی تھی ۔۔اس نے کب سوچا تھا کہ اسجد ایسا کچھ کر سکتا ہے اس کے ساتھ ۔۔

"اوہ کم آن یار۔۔۔۔اب ایسے آنسو تو مت بہاؤ جیسے میں زبردستی تمہیں یہاں لایا ہوں ۔۔۔تم اپنی مرضی سے آئی ہو ۔۔۔" وہ جھنجھلایا ۔

" م۔م۔م۔مجھ۔۔مجھے جانے دو اسجد ۔۔تم ۔۔تمہیں ۔۔ تمہاری محبت کی قسم ۔۔پلیز مجھے جانے دو اسجد۔۔" وہ روتے ہوئے بولی۔۔

" یہ تو نہیں ہو سکتا اب ،کچھ اور بولو۔" وہ اطمینان سے بولا ۔

" تم ہو،میں ہوں،رات کی تنہائی ہے اور کیا چاہیئے تمہیں ۔۔؟؟" وہ ہنسا ۔

ایمن کو اپنے گرد اس کی گرفت سخت ہوتی ہوئی محسوس ہوئی۔اسے ایک زوردار جھٹکا لگا اور وہ بیڈ پہ گری ۔اسجد اس پہ پوری طرح جھکا ہوا تھا۔وہ خود کو چھڑانے کی کوشش میں تھی کہ پورا کمرہ روشن ہو گیا ۔اسجد فوراً اٹھا تھا لیکن آنے والا مجمع سب دیکھ چکا تھا۔

"بابا ۔۔۔بابا ۔۔۔۔۔بابا۔!!" وہ آفاق صاحب کی طرف لپکی ۔لیکن یہ کیا۔۔۔ایک زناٹے دار تھپڑ اس کے چہرے پہ پڑا تھا۔


No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...