"میں
سروگیٹ بننے کو تیار ہوں،کیا وہ مجھے considerکرے گی" نمرہ
نے اسکی سماعتوں پہ بم پھوڑا تھا۔
"کیا تم پاگل ہو گئی ہو۔۔؟؟ " حیرت کی
زیادتی سے صاعقہ کی آنکھیں باہر کو ابل آئی تھیں۔
"نہیں۔۔۔"
"تم
مذاق کر رہی ہو نا؟؟"
"
ہرگز نہیں۔۔"
"نمرہ۔۔۔"
"ہاں صاعقہ! کل اچانک یہ بات میرے ذہن میں آئی۔
اب جبکہ
تم نے کہا کہ ابھی تک اسے سروگیٹ نہیں ملی،تو میں سوچ رہی ہوں چانس لینے میں کیا حرج
ہے" نمرہ نے اسکی آنکھوں میں دیکھتے ہوۓ کہا۔
"لیکن نمرہ۔۔۔"
"دیکھو! مجھے اس وقت کسی محفوظ پناہ گاہ کی
ضرورت ہے۔
وہ مالک
مکان کسی بھی وقت میرے سر پر پہنچ سکتا ہے۔
آج ،کل
یا ابھی اسی وقت بھی۔۔۔
میرے پاس
وقت نہیں ہے۔
مجھے صرف پناہ چاہیے اور کچھ نہیں
چاہیے یہاں تک کہ پیسے بھی نہیں،میں اسکو ہر طرح کی گارنٹی دینے کے لیے تیار ہوں اگر
وہ کہے تو written میں بھی دے دوں گی۔"
"اور
اپنی حفاظت کے لیے تم۔۔۔ کراۓ کی ماں بننے کو تیار ہو،آر یو ایون
سیریس ؟؟" اسکی حیرت کم ہونے میں ہی نہیں آ رہی تھی۔
"
i
am more then serious" اس نے سنجیدگی سے کہا تھا۔
No comments:
Post a Comment