Showing posts with label Qafas by Tooba Kiran. Show all posts
Showing posts with label Qafas by Tooba Kiran. Show all posts

Friday, 13 September 2024

Qafas | Tooba Kiran | Episode Last #forcedmarriage #arrangedmarriage #r...


 

"زوریز چلے گئے بابا۔۔" وہ ان سے اپنا غم کہنے آئی تھی۔آغا جان زندگی میں پہلی بار اُس کے آنسوؤں سے بےچین ہوئے۔وہ ان کے سامنے کھڑی ان کا چہرہ دیکھ رہی تھی۔

"امی بھی چلی گئی تھیں,زمل بھی چلی گئی اور اب۔۔زوریز بھی مجھے چھوڑ کر چلے گئے۔۔میری قسمت ایسی کیوں ہے بابا؟میری زندگی کا ہر رشتہ مجھ سے چھن کیوں جاتا ہے؟" وہ ان سے سوال کر رہی تھی۔۔ایسا سوال جس کا جواب ان کے پاس بھی نہیں تھا۔

"آپ ٹھیک کہتے تھے کہ میں منحوس ہوں۔۔مجھے ان باتوں کا یقین نہیں آتا تھا۔۔مجھے لگتا تھا کہ کوئی انسان منحوس نہیں ہوتا مگر اب میں نے اپنی نحوست کو تسلیم کر لیا ہے۔۔میں اتنی منحوس کیوں ہوں بابا؟" وہ ٹوٹ تو چکی تھی مگر یہ وہ کرچیاں تھیں جو وہ صرف اپنے باپ کو ہی دکھا سکتی تھی۔آغا جان نے آنکھوں کے اشارے سے اس کی بات کی نفی کی۔

"غزلان نے مجھے بددعا دی تھی کہ ابرش!تم نے میرا دل توڑا ہے تو تم بھی ساری زندگی تڑپتی رہو گی۔۔آپ نے بھی مجھے بددعا دی تھی کہ تم نافرمان ہو تو کبھی خوش نہیں رہو گی۔۔دیکھیں بابا!سب کی بددعائیں لگ گئی ہیں مجھے۔۔" وہ اپنا درد بیان کر رہی تھی اور باہر سے گزرتی نفیسہ بیگم دروازے پر ہی ٹھہر گئیں۔







Monday, 22 April 2024

Qafas | Tooba Kiran| Episode 10 | Revenge | After Marriage | Forced Marr...


 

"تمہاری بیوی ہونے سے پہلے یہ میری بیٹی ہے۔اس لیے تم ہمارے معاملے سے دور رہو۔" وہ اس کے مضبوط لہجے سے پل بھر کے لیے گھبرائے ضرور تھے مگر غرور اور اکڑ اب تک باقی تھی۔

"کون سی بیٹی؟وہ بیٹی جسے آپ نے بچپن سے لے کر آج تک ناکردہ گناہوں کی سزا دی ہے؟یا وہ بیٹی جسے آپ نے میری غیرموجودگی میں گھر سے نکال دیا؟معاف کیجیے گا آغا جان لیکن آپ کے منہ سے بیٹی کا لفظ بالکل اچھا نہیں لگتا۔" وہ تمیز کے دائرے میں رہتے ہوئے انتہائی سختی سے انہیں آئینہ دکھا گیا۔

"اپنی بکواس بند کرو۔بھول گئے ہو کہ خود شادی کے پہلے دن ہی غائب ہو گئے تھے اس کے بعد سے اب تک میں نے ہی اسے سنبھالا ہے۔" ان کی بات ابھی منہ میں ہی تھی کہ زوریز نے ابرش کا ہاتھ تھامتے اسے اپنے مقابل کھڑا کیا۔

"یہ سنبھالا ہے آپ نے؟اسے سنبھالنا کہتے ہیں؟اور میں اس مار پیٹ سے بھی لاعلم نہیں ہوں جو آپ نے میری بیوی کے ساتھ کی ہے۔اگر میں رشتے کا لحاظ کر کے خاموش ہوں تو رہنے دیں ورنہ اس ایک ہفتے میں آپ سب کی اصلیت جان چکا ہوں۔" وہ مضبوطی سے اس کے ہاتھ کی انگلیاں اپنی انگلیوں میں دھنسائے آغا جان سے بحث کر رہا تھا جبکہ ابرش سکوت کے عالم میں اس کے چہرے کو دیکھتی رہی۔وہ اس کے ماتھے کی شکنیں اور اس کے ہلتے ہونٹ دیکھ رہی تھی۔اسی چھت کے نیچے اس پر آغا جان نے کئی بار ہاتھ اٹھایا تھا۔لیکن آج سے پہلے کوئی اس کے لیے یوں کھڑا نہیں ہوا تھا۔نہ خالدہ بیگم,نہ غزلان اور نہ ہی نفیسہ بیگم۔وہ منجمد سی اسے دیکھتی رہی جو اس کے لیے کسی مضبوط چٹان کی مانند تھا۔ایسا نہیں تھا کہ وہ آغا جان کا ہاتھ نہیں روک سکتی تھی,وہ انہیں روک سکتی تھی لیکن زوریز کے ساتھ نے اسے اس حد تک پہنچنے ہی نہ دیا۔

"چپ کر جاؤ زوریز۔کیوں بات بڑھا رہے ہو؟" آغا جان کے چہرے کے تاثرات دیکھتے نفیسہ بیگم نے آگے ہوتے زوریز کو روکنا چاہا۔

"میں بات بڑھا رہا ہوں امی؟آپ دیکھ نہیں رہیں کہ یہ ابرش پر ہاتھ اٹھانے لگے تھے؟سات دن پہلے یہاں جوان موت ہوئی ہے۔سب کے دل دہل کر رہ گئے ہیں لیکن ان پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ان کو کیا لگتا ہے کہ ابرش لاوارث ہے؟ادھر ہی ہوں میں اور اب دیکھتا ہوں کہ میری بیوی پر ہاتھ اٹھانے کی جرات کون کرتا ہے۔چلیں آپ۔" وہ غصے سے کہتے ابرش کو اپنے ساتھ کھینچتا باہر کی طرف بڑھا تو وہ دوسرے ہاتھ سے اس کا بازو پکڑے حیرت اور خوشی کے ملے جلے احساس کے ساتھ چلتی رہی۔وہ اسے بتانا چاہتی تھی کہ اس کا بار بار "میری بیوی" کہہ کر اسے مان دینا اچھا لگتا ہے مگر اس میں ابھی اتنی ہمت نہیں تھی۔




Monday, 25 March 2024

Qafas | Tooba Kiran| Episode 8 | Revenge | After Marriage | Forced Marri...


 

"زوریز کہاں ہے؟" اُس کے سامنے آتے سجاول نے براہ راست زوریز کے بارے میں سوال کیا۔

"باقی دنیا کو تو لگتا ہے کہ وہ ملک چھوڑ کر بھاگ گیا لیکن مجھے پکا یقین ہے کہ تم نے اسے قید کر کے رکھا ہے۔اور یقیناً اب تک تم اسے وہ گھٹیا تصویریں بھی دکھا چکے ہو گے۔" اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے ابرش نے نفرت سے کہا تو اس کے چہرے کے تاثرات مزید سخت ہوئے۔

"میرے سامنے زیادہ ہوشیار بننے کی کوشش مت کرو اور سچ سچ بتاؤ کہ زوریز کہاں ہے؟ورنہ میں تمہارا وہ حشر کروں گا کہ کبھی جھوٹ نہیں بول سکو گی۔" اس کے بالوں کو پکڑتے سجاول نے اردگرد کے لوگوں کا بھی لحاظ نہ رکھا جبکہ زمل نے گھبرا کر ابرش کا بازو زور سے پکڑ لیا۔





Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...