Showing posts with label Mohabbat ho gaye thi by Umme Maryam. Show all posts
Showing posts with label Mohabbat ho gaye thi by Umme Maryam. Show all posts

Wednesday, 6 December 2023

Mohabbat ho gaye thi by Umme Maryam | Last Episode | Umme Maryam Rude ...



 

"ہماری ڈائیورس ہوگئی ہے۔"وہ چاۓ کا مگ ٹیبل پر رکھتے قدرے آگے کو جھک کر بغور اسکے تاثرات جانچتا بولا تھا، خرد نے اب کے پہلی بارنظراٹھا کر دیکھاحیرت ہی حیرت تھی، کچھ لمحے تو بول ہی نہ سکی، بے یقینی کی کیفیت چھٹی تو ایک تلخ مسکراہٹ بکھر گئی ۔

"تو یہ تھا ایک جنونی محبت کا انجام "

"میں نے امی جان کو بتایا تھا انہوں نے ہی واپس آنے کا حکم دیا تھا۔ " وہ مزید کہہ رہا تھا۔

" انہوں نے تو جانے سے بھی روکا تھا۔ " خود کو کہنے سے روک نہ پائی خرد نے لاجواب کردیا تھا۔

"وہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔"

"دوسری بڑی غلطی۔۔" برجستگی بہترین تھی، وہ بول ہی نہیں پایا ،سر میں درد کی ایک تیز لہر اٹھی تھی، خرد نے آنکھیں میچ کر ضبط کیا اور اٹھ کھڑی ہوئی۔

"تمہاری چائے۔۔ " اس نے اشارے سے بتایا۔

"ٹھنڈی ہوگئی ہے۔" وہ کہہ کر رکی نہیں تھی پلٹ کر چلی گئی، وہ کتنی ہی دیر اسکی چائے پر جمتی بالائی کی تہہ کو دیکھتا رہا ۔




Tuesday, 28 November 2023

Mohabbat ho gaye thi by Umme Maryam | Episode 1| Umme Maryam | Rude hero...

 

" ہیلو آپ کی کال آرہی تھی میں تھوڑا بزی ۔۔۔"

وہ کہہ رہی تھی جب دوسری جانب سے درشتی سے بات کاٹ دی گئی ۔

"میری بات سنیں محترمہ اگر آپ یہ سمجھتی ہیں کہ اس زبردستی کے بندھن میں بندھنے کے بعد میں آپکو قبول کرلوں گا یا بیوی کے درجے پر فائز کرکے گھسی پٹی کہانیوں کی طرح  محبت کر بیٹھوں گا تو آپکی بھول ہے، اس بندھن میں صرف خسارہ آپکے حصے میں آئے گا، بہتر ہے ابھی سنبھل جائیں۔ " وہ وارننگ دے رہاتھا، آنے والے وقت سے ڈرا رہا تھا، خرد کو ہنسی آگئی ۔۔۔ وہ محبت میں اس کی جنونیت سے واقف ہوتا تو یہ کبھی نہ کہتا ۔

"میں ان مشکلات سے ڈرنے والی نہیں ہوں، آپ ایک بار میرے ہوجائیں، آپکا دل بھی میرا ہو جاۓ گا۔ " وہ خوش فہمی کی سب سے اونچی سیڑھی پر بیٹھی پر یقین لہجے میں کہہ رہی تھی ۔

"بہت پچھتائیں گی خرد صاحبہ " دوسری جانب لہجہ سخت ہوگیا تھا تپش برقرار تھی۔

"منظور ہے" وہ کھلکھلائی تھی ۔

"ٹھیک ہے یہ آپکا فیصلہ ہے بعد میں مجھ سے گلہ مت کیجیے گا۔" وہ کھٹاک سے فون بند کر گیا تھا، خرد نے نوٹس نہ لیا، اپنی خوشی میں آنے والے وقت کی سختی کا اندازہ ہی نہ کرسکی۔


Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...