Showing posts with label Baghi by T M Writer. Show all posts
Showing posts with label Baghi by T M Writer. Show all posts

Monday, 5 February 2024

Baghi Novel | T M Writer |Episode 6| Friends | Revenge | gangster hero |...

 

وہ آنکھیں آہستہ آہستہ کھولنے لگا۔۔ یہ!!! میں۔۔۔ کہاں ۔۔ ہوں؟؟ روہان اٹھنے لگا تو طلحہ نے اسے اٹھتے ہوئے دیکھ کر جلدی سے کہا۔۔۔ لیٹے رہو لیٹے رہو۔۔۔۔

لیٹے رہو ۔۔ لیٹے رہو۔۔ تمھارا زخم ابھی پوری طرح سے ٹھیک نہیں ہوا ہے۔۔ ۔

میں کون ہوں؟؟ اور یہاں کیا کر رہا ہوں؟؟

روہان کمرے کی چھت کو دیکھتے ہوئے بولا۔۔۔

وہ طلحہ کو دیکھتے ہوئے بولا۔۔ مجھے کیا ہوا ہے؟؟ اور میں یہاں کیسے آیا؟؟

تم نے شاید چٹان سے کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔۔ مگر بدقسمتی سے بچ گئے۔۔ تمھاری یہ مرنے کی خواہش پوری نہیں ہوئی۔۔ آئی ایم سوری اس میں میں بہت بڑی رکاوٹ بن گیا تھا۔۔

خودکشی؟؟ روہان حیران ہوا۔۔ میں نے خودکشی کی؟؟ مگر کیوں؟؟ کون ہوں میں؟؟ کیوں ہی خودکشی کی؟؟ وہ اپنے دماغ پر یاد کرنے کیلئے زور ڈالنے لگا تھا۔۔ مگر اس کوشش میں اسکے سر میں شدید درد ہونے لگا تھا۔۔

اہہہہہ!!!  اس نے تکلیف سے اپنا سر دونوں ہاتھوں سے تھام لیا۔۔ مجھے کچھ یاد کیوں نہیں آرہا ؟ میں کون ہوں؟؟ یہاں کیسے پہنچا ؟؟ 



Saturday, 6 January 2024

Baghi Novel | T M Writer | Episode 1 | Rude Hero | Haweli base | Village...

 

جی ممی میں بہت تھک گئی ہوں۔۔ اصلیت جاننے کے لیے میں نے بہت کوششیں کی مگر بے سود ناکام ہی ٹہری۔۔ اب تو پ مجھے بتا دیں کہ میرا باپ کون ہے؟ اور وہ کہاں چھپے بیٹھے ہیں؟؟ جب بھی آپ سے سوال کرتی ہوں آپ مجھے جواب نہیں دیتیں۔۔کیوں آخر؟؟ ممی مجھے بتائیں کہ میرا باپ کون ہے؟؟

سلوی !!!! خاموش ہوجاؤ۔۔ ربیعہ شاہ نے اسے چپ کرنے کا کہا۔۔۔

کیوں ممی کیوں آخر ۔۔ کیا میں نہیں جام سکتی کہ میرا باپ کون ہے؟؟

نہیں ہرگز بھی نہیں ۔۔

ممی پلیز!!!

سلوی!!!!ربیعہ شاہ چیخی تھی۔۔ تم اب حد سے بڑھ رہی ہو۔۔ جاؤ یہاں سے۔۔

مگر ممی؟؟

میں نے کہا جاؤ یہاں سے۔۔

سلوی نے خفگی سے اسے دیکھا اور پیر پٹختی ہوئی کمرے سے نکل گئی ۔۔

اسکے جاتے ہی ربیعہ شاہ نے اپنی انکھوں سے چشمہ اتارا اور اپنے آنسو صاف کرتے ہوئے بولی میں بہت مجبور ہوں بیٹا ۔۔ میں تمھیں کچھ بھی نہیں بتا سکتی۔۔ وہ بہت ظالم لوگ ہیں۔۔ وہ تمھیں مار ڈالیں گے۔۔ ان لوگوں کی وجہ سے ہی تو میں نے تمھیں ادھر چھپا  رکھا ہے۔۔ مجھے خود بھی نہیں پتہ کہ ان اٹھارہ سالوں میں شاہ زمان شاہ کہاں ہے؟ وہ حویلی میں ہے بھی کہ نہیں۔۔؟ میں خود بھی نہیں جانتی ۔۔ میں کیا کروں میرا بچہ میں شاہ زمان شاہ کو تو کھو چکی ہوں مگر میں تمھیں نہیں کھونا چاہتی ۔۔ تم ہی تو میرا واحد سہارا ہو۔۔اگر تم بھی مجھے چھوڑ کر چلی گئی تو پھر میرا کیا ہوگا ؟؟ 


Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...