Tuesday 11 April 2023

Angan main chandni| Cousin base |Epi 5 |Urdu Novel Likhari Mag| Aimen Kh...


اوی تاڈے خیر نال تایا دا منڈا کی نا سی اودا اہو مکرم( وہی خیر سے تمہارے تایا کا بیٹا کیا نام تھا اس کا ہاں مکرم)" مکرم کا نام سن کر حائزہ کو ایسا محسوس ہوا جیسے کسی نے بجلی کے تار سے کرنٹ مار دیا ہو اسے۔

"کیا وہ کچھو کما؟" اس نے پلیٹ پرے کھسکائی اور برا سا منہ بنا کر ان کی جانب دیکھنے لگی۔

"ہون پاوے او کچھو کما ہووے یا زہریلا ناگ ویاہ تے پتر اودے نال ہی کرنا پے گا تیرے پیو نے ہاں کا ٹیلی فون کھڑکا دیا شریکوں کو۔" وہ تو ایسے جیسے دن رات کانٹوں پر لوٹ رہی تھیں جن لوگوں نے ساری عمر اسے جوتے کی نوک پر رکھا تھا وہ اب ان کے سر پر چڑھ کر ناچنے لگے تھے۔

"نہیں نہیں امی! اس کا وجود تو مجھ سے کلاس میں دو منٹ برداشت نہیں ہوتا پوری زندگی کیسے برداشت کروں گی میں اس کو۔" اس کا ناشتہ حرام ہو چکا تھام نغمہ بیگم نے مزے سے پلیٹ اپنے سامنے کھسکائی اور چھوٹے چھوٹے نوالے توڑ کر کھانے لگیں۔

"رات تو میرا خیال اسی مقصد سے آئی تھی میں مگر آپ تو اپنے پیو کی محبتوں کا بخار چڑھا ہوا سی ہون آرام نال پورا کورس کرو او وی اوس چڑیا کار چے جا کے مجھے تو یہ سمجھ نہیں آرہی وہ تمہیں اور مکرم کو کمرہ کونسا دیں گے میرا خیال ہے امی ابو باہر شفٹ ہو کے کمرہ بہو بیٹے کو دے دیں گے کیونکہ جگہ تو ہے کوئی نہیں وہاں۔" انہوں نے تالی مارتے ہوئے ہنس کر کہا تو حائزہ نے رونی صورت بنا کر ان کی جانب دیکھا۔

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...