Friday 18 November 2022

Tum se tum taak by Kainat Ijaz Complete PDF




Tum se tum taak by Kainat Ijaz Complete PDF




تمہیں میری اس معاملے میں ہر صورت مدد کرنی ہو گی...


ماہا نے سامنے کھڑے شخص کو دیکھتے ہوۓ کہا...
اور تمہیں ایسے کیوں لگتا ہے میں مدد کیلئے ہامی بھروں گا...
وہ کہہ کر سگریٹ سلگا کر پینے لگا...
مجھے یقین ہے تم کرو گے اور تمہارے پاس انکار کا جواز ہی نہیں ہے کیونکہ تم خود بھی یہ کرنا چاہتے ہو....
ماہا نے اسے دیکھتے ہوۓ یقین سے کہا...
غلط فہمی ہے میں ایسا کچھ نہیں چاہتا ہوں.... اس نے سگریٹ کا کش بھرتے ہوۓ اسے جھٹلانا چاہا...جس پر ماہا نے قہقہہ لگایا۔۔۔
تمہیں میں بےوقوف لگتی ہوں... میں نے تمہاری آنکھوں میں جلتی نفرت دیکھی ہے... اور جتنی بے صبری سے میں یہ سب چاہتی اس سے دگنی شدت سے تم یہ سب چاہتے ہو...
ماہا نے اس کی نظروں میں جھانکتے ہوۓ ایک ایک لفظ چبا کر کہا...
اوکے لیکن میں تم پر کیسے بھروسہ کروں کیا گارنٹی ہے تمہارے منہ سے کبھی میرا نام نہیں نکلے گا....
سگریٹ اپنی انگلی سے مسلتے ہوۓ اس نے پوچھا...
میں وعدہ کرتی ہوں تم میری مدد کرو میں تمہاری کروں گی... اور جو بھی ہوگا وہ ہم دونوں کا راز بن کر رہ جاۓ گا...
ماہا نے اپنا ہاتھ اسکے آگے پھیلاتے ہوۓ کہا...
کچھ پل ماہا کی نظروں میں دیکھنے کے بعد اس نے وہ ہاتھ تھام لیا...
اگر مجھے کبھی دھوکا دینے کا سوچا بھی تو میں تمہیں جان سے مار دوں گا...
سامنے کھڑے شخص نے وحشت سے اسے دیکھتے ہوۓ کہا۔۔۔
i won't break my promise ever trust me..
ماہا نے ایک ایک لفظ پر زور دے کر کہا...
اوکے کیا پلین ہے کیا کرنا چاہتی ہو....؟؟
اس نے باہر کے منظر کو دیکھتے ہوۓ پوچھا۔۔۔
محبت کی بنیاد کس چیز پر کھڑی ہوتی ہے.... ماہا نے سوال کیا...
سامنے کھڑے شخص نے اسے اچنبھے سے دیکھا... پھر ٹھہر کر بولا
"یقین"
اور اگر اس ڈگمگا دیا جاۓ اور اسکی جگہ شک لے لے تو...
ماہا نے طنزیہ ہنستے ہوۓ پوچھا...
شک رشتے کو دیمک کی طرح چاٹتا ہے...
اس نے دوبارہ سے سگریٹ سلگا کر کہا...
اوکے مل گئ وجہ کیا کرنا ہے تمہاری مدد کی ضرورت ہے مجھے پرسو... آج جی لینے دو کچھ پل ساتھ انہیں...
ماہا نے چمکتی آنکھوں سے اسے دیکھتے ہوۓ کہا...
پرسو کیوں کل سے کیوں نہیں.... اس نے سوال دہرایا...
جب آگ میں شدت پیدا کرنی ہو تو تیل چھڑک لینا چاہیے جو آج اور کل میں چھڑکوں گی..
ماہا نے زہریلی مسکراہٹ چہرے پر سجا کر کہا...


Tum se tum taak by Kainat Ijaz Complete PDF

AFTER MARRIAGE STORY, COUSIN BASE NOVELS, MULTIPLE COUPLES BASED NOVELS, RUDE HERO BASE NOVELS

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...