Showing posts with label Hoorain Samreen. Show all posts
Showing posts with label Hoorain Samreen. Show all posts

Wednesday, 15 August 2018

Khouf ke us paar Article by Hoorain Samreen

Khouf ke us paar Article by Hoorain Samreen



آرٹیکل :خوف کے اس پار
از قلم:"حورین ثمرین"
انسانی شخصیت ایک بڑی ہی عجیب چیز ہےاور انسا ن کا مزاج عجیب ترین۔۔۔ ایک تحقیق بتاتی ہے کہ انسان روزانہ کے معمول میں سترہ مختلف کیفیتوں سے گزرتا ہے۔۔کبھی وہ خوش ھوتا ہے تو کبھی اداس،کبھی وہ اس حد تک پر امید ہو تا ھے کہ لگتاہے بس آسمان کو چھو ہی لے گا اور کبھی مایوسی اس حد تک بڑھ جا تی ھے کہ دو قدم چلنا بھی غیر مفید لگتا ہے۔۔۔
ان مختلف مزاج سے مل کر ہی انسان کی زندگی پرکشش اور دلکش ہوتی ہے انہی مختلف کیفیتوں میں سے ایک کیفیت "خوف"ھے۔۔خوف بذات خود کوئ منفی کیفیت نہں بلکہ اس کو منفی کیفیات مل کر منفی بنا دیتی ھیں جبکہ اس خوف سے لڑ کر اور جیت جانے کے نتاءج بڑا ہی مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔۔۔
اگر خوف نہ ہوتا تو شاید ایک انسان شعور حاصل ہی نہ کر پاتا۔باعمل زندگی نہ گزارتااور خوف سے آزاد رہ کر کسی کی جستجو ہی نہ کرتا۔۔انسان کی پیداءش سے اس کی موت تک آگے بڑھنے اور بڑھتےرہنے کا سفر صرف اور صرف خوف کی وجہ سے ہی ممکن ہےکیا ھو اگر ایک باپ معاشی جدوجھد میں حصہ ہی نہ لےکیو نکہ اسے بچوں کے ناکام مستقبل کا خوف ھی نہ ھو،ماں کو خوف ہی نہ ہو کہ اولاد کی تر بیت میں عدم دلچسپی کس حد تک نہ صرف اس کے لئے بلکہ پورے معاشرے کے لئے زہر قاتل ثابت ھو گی۔ایک فرد کی کامیابی اور ناکامی میں خوف کا بڑا گھرا کردار ہوتا ھے۔۔ھم دیکھ ھی ھیں کہ اپنے آنے والےوقت کی ناکامی کی سوچ سے آزاد طا لبعلم وقت،پیسہ کس طر ح برباد کرتے ہیں۔۔
بحیثیت مسلمان آخرت سے بے خوف ہو کر گزاری گئ زندگی کس انجام سے دوچار کرے گی،بطور پاکستانی اور انسان انجام سے بے خوف ہوکر کئے گئے اعمال کیا دن دکھا رہے ہیں اور کیا کچھ د یکھنا باقی ہے۔۔حکو متی محکموں اور اداروں کی نتائج سے آزاد حکمت عملی اور فیصلوں نے کہاں پہنچا دیا ہے۔۔۔۔غرضیکہ خوف سے بے خوف ہو کر لڑنااور نتائج کو اپنے حق میں کرنا ہی اس کا مفید استعمال ہے۔۔بےخوف زندگی زندگی تو ہو  سکتی ہے مگر کا میاب زندگی نہیں۔۔
آج تک جو لوگ خوف سے لڑسکے ہیں وہی اس دنیا میں اپنا نام پیدا کر سکے ہیں۔۔زندگی کی بقاء کا خوف چڑیا کو اپنا گھونسلہ بنانے پر مجبور کرتا ہے تو سمندر میں ڈوب جانے کا خوف بطخ کو تیرنے پر۔۔پہاڑ سے گر جانے کا خوف انسان کو اس پر چڑھنے سے روکتا ھے تو جذبے سے سرشار ہوکر اسے سر کر جانےوالا کوہ پیما ایک ریکارڈ بنا لیتا ھے۔۔۔اپنے تشخص اور نظر یات کی موت کا خوف "پاکستان" قائم کر دیتا ھے اپنے ہم مذہب اور ہم وطنوں کی نسل کشی کا خوف" قائد اعظم"بنا دیتا ھےتو سائنس اور ٹیکنالوجی سے محرومی کا خوف ایٹمی قوت اور "ڈاکٹر قدیر خان"--پس جو خوفزدہ  ہوا وہ لڑ گیا جو لڑ گیا وہ پاگیا جو پا گیا بس وہی جی گیا۔۔۔


*******************

Monday, 13 August 2018

Qurbani dia karo Article by Hoorain Samreen


Qurbani dia karo Article by Hoorain Samreen

آر ٹیکل:"قر با نی دیا کرو"
از قلم:"حورین ثمرین"
جھاد کی مختلف اقسام بیان کی گئں ہیں۔۔"جھاد بالعلم "وہ جنگ ہے جو جھالت کے خلاف لڑی جاءے "جھاد با لمال" اپنے مال کو نیک راہ میں خرچ کرنا۔۔"جھاد با لنفس"جھاد کی افضل تر ین شکل ہے جو اس وقت کی اہم ترین ضرورت بھی ھے۔۔اپنی ہی خواہشات اپنے ہی خیا لات اور اپنے ہی اندر پیدا ھونے والے منفی جذ بات کو کچل دینا یعنی اپنے اندر پیدا ہونے والی برائ سے ارد گرد کے لوگوں کو محفوظ کر دینا۔۔دیکھا جائے تو اس سے بھترین اور مشکل جنگ کیا ھو گی اور اس جنگ کو جیت جانے کے بعد اور کس جنگ کو جیت جانے کی ضرورت با قی رہتی ہے۔۔
میں صحیح ھوں تو غلط ھے یہ سوچ اور یہ نظریہ ہمیں کھاں لے جا رہا ہے اس بات سے قطع نظر ہر شخص اسے ہی ثا بت کرنا چا ھتا ہے۔۔۔سورہ کوثر مختصر ترین سورہ ھے قرآن کی مگر اس میں چھپا ہوا فلسفہ اپنے اندر جو گہرائ جو معنی رکھتا ہے اس کی مثال مشکل ھے۔۔۔اس کے شان نزول پر نظر ڈالی جائے یعنی ہی سورہ کن حالات میں کیوں اور کس وجھ سے نا زل کی گئ تو تفا سیر بتا تی ہیں کہ آپ ؐ کے چاروں اولاد نر ینہ کے و صال کے بعد جب آپؐ کے چچا ابو جھل نے قریش کے آوارہ لڑکوں کے سا تھ مل کر آپؐ کو تعن و تشیع کا نشا نہ بنا یا کہ اب تو آپؐ کی نسل اپنا نام ہی کھو چکی ہہے اے محمدؐ آپؐ تو بے نام و نشاں رہ گئے نعوذ با للہ۔۔
ان الفاظ سے آپؐ کو شدید تکلیف پہنچتی روحانی اذ یت محسوس ہوتی مگر آپؐ نے کبھی ابو جھل سے شکوہ نہ کیا آپؐ نماز کے دوران روتے کی اےاللہ یہ الفاظ مجھے تکلیف دیتے ہیں میں کیا کروں تو اللہ تعالیٰ نے آپؐ کی تسلی وتشفی کے لئے اس سورہ کو نازل کیا دنیا کی بھترین ھمدردی اور تسلی کے الفاظ جن کے بعد کوئ غم با قی نھیں رہ جا تا۔۔لیکن ساتھ ہی یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ آ خر تسلی کیوں؟اس ذات کو ہمدردی کے الفاظ کیوں جس کے لئے نعمتوں کی حد نھیں ۔۔تو معلوم ہوتا ہے یہ الفاظ در حقیقت ھماری تسلی کے لئے ہیں دنیا کی راحتیں تو ہمیں مطلوب ہیں۔۔۔
کیا اسرار کیا فسوں ھے ان الفاظ میں جو تمام نفس کے جھاد کے خلاف اٹھائ جا نے والی تکا لیف کا اذالہ کر تا ہے دنیا کی بڑی سے بڑی دماغی بیماریوں کے خلاف لڑی جانے والی دوا اور تھرا پھی اس کا مقا بلہ نھیں کر سکتیں۔۔۔
اے محمدؐ!ہم نے تمہیں کو ثر عطا فر مائ۔پس تم اپنےرب کے لئے نماز پڑھا کرو اور قربانی دیا کرو ۔۔۔بیشک تمھارا دشمن بے اولاد رھے گا۔۔


------         -------       -------

Thursday, 2 August 2018

Refresh by Hoorain Samreen Article

Re fresh Article by Hoorain Samreen


"ری فر یش"

زندگی کوبوجھل کر دینےوالی چیزوں میں ایک چیزرابطے اورواسطے بھی ہیں۔کئ بر ہم کچھ ایسے لو گوں کو بھی اپنی زندگی میں ایک ضروری مو با ءیل ایپ کی طرح ڈاءو نلوڈ کر لیتے ھیں جو نفرت،حسد اور بغض کےوا ئرس سے بھرے ہوتے ہیں اور انکایہ حسد یہ بغض ہماری قیمتی ز ندگی کی ڈیوائس کو کچھ اس طرح نقصان دیتا ہے کہ ہمیں اپنے تمام قیمتی اثا ثوں سے ھاتھ دھونا پڑ جاتے ہیں۔۔۔ 
ھم پوچھتے ہیں خود سے کہ کیا کیا جاے زندگی کی قیمتی ایپس جو ہمارے پاس ان رشتوں کی صورت ھوتی ھیں جنھیں ھم نے اپنی زندگی میں بھت سنبھال کر رکھا ہوتا ہے ان انسٹال کرنا پڑتا ھے کیونکہ یہ ھماری ڈیوائس کو بوجھل کر رہی ھوتی ھیں۔۔۔۔
وہ لوگ جو ھمیں ضرر پہنچاتے ھیں ھماری زندگی کے پروگرامز کو کچھ اس طرح سے ہیکس کر لیتے ہیں کہ ہم سوچتے ہیں غلط وہ تھے یا ہم آخر اپنی زندگی کی قیمتی ڈیواءس میں شامل کرنے سے پہلے کچھ تو سوچ لیتے۔۔۔۔۔
اس سے بھی زیادہ خطر ناک لوگ جو ہماری زندگی کی ڈیوائس کو آہستہ آہستہ ہی صحیح مگر بظاہر اینٹی وا ءرس پروگرامز کی طرح کلینر بن کر ہماری زندگی کی خو شیوں کو کلین کر دیتے ہیں۔۔ہمیں اس قابل ہی نہیں چھوڑ تے کہ ہم کسی اور رشتے پر بھروسہ کر سکیں۔۔
زندگی بہت قیمتی ہے بہت خو بصورت ہے اس لءے واءرس اور اینٹی واءرس پروگرامز جیسے لوگ کتنا ہی آپ کو ایک ڈیواءس جان کر سلو ڈاءون کر نے کی کوشش کریں آپ خود کو ہمیشہ ری فریش کر لیں ایسے تمام واءرسز کو اپنی ڈیواءس میں لوڈ ہو نے ہی نہ دیں اور ہو بھی جاءیں تو ان کی وجہ سے نقصان پہنچ جانے والے رشتوں کو ری ایکٹو کر لیں کیونکہ زندگی بھت خو بصورت ھے اور اپنوں کے ساتھ خو بصورت ترین۔۔۔
حورین ثمرین



****************************

Wednesday, 25 July 2018

Has been banned by Hoorain Samreen



Has been banned afsana pdf by Hoorain Samreen


Has been banned by Hoorain Samreen
Is a social romantic novel by the writer 

She has written many stories and has large number of 

fans waiting for her novels 

she has written in many digest like 

Prime Urdu Novels 


and many more 

She is very famous for her unique writing style 

Mostly writer shows us the reality and stories 

which are around us 

They have such   ability to guide us through their 

words and stories 

Here is her novel to read and to download 



 Download Link 


OR  

OR 

Read Online 


OR 


Click on the READ MORE  button to continue reading


If you have problem in download please click this link below 

Wednesday, 30 May 2018

Ana ke hath khilona Aritcle by Hoorain Samreen




Ana ke hath khilona Aritcle by Hoorain Samreen

Ana ke hath khilona Aritcle by Hoorain Samreen



"انا کے ھاتھ کھلو نا "
"حورین سمرین"
"انا"کیا کما ل ھے یہ لفظ جو ھماری انفر ادی اور ا جتما عی زند گیوں پر موت تک راج کر تا ھے ۔کبھی ھم خود اپنی انا کا شکار ہوتے ہیں تو کبھی خود سے برتر رتبہ رکھنے والوں کی انا کا۔۔۔۔لیکن یہ سچ ہے کہ یہ جذبہ,یہ لفظ انسان کی زندگی کوکھلونا بنا دیتاہے,اور کیوں نہ ہو اس کی ابتدا ہی ابلیس سے ہوئ تھی جس نے خود کواللہ کی دوسری مخلوق سے بر تر سمجھا اور بہشت سے نکال کر تا ابد سزا کا مستحق ٹھرا۔۔۔
ہر وہ شخص جو دوسروں کے بارے میں سوچنے,انکا خیا ل کر نے اور سو چ اور خیا ل کو بانٹنے کے خلاف ہو انا پر ور شخص ہو تا ہے جسے اپنے آگے ہر ایک شخص بونا نظر آتا ہے۔اس کا دائرہ ہماری ذا تی زند گیوں تک محدود نہیں بلکہ ملکیں اور قو میں تک ایک انسان کی ذا تی انا کا خمیا زہ بھگتتی ہیں۔۔۔
   "انا کی جنگ میں ہم جیت تو گے لیکن
پھر اس کے بعد بڑی دیر تک نڈھا ل رہے۔۔۔"
انا ہمارا قو می مسئلہ ہے کوئ شخص دوسرے شخص کی ذا تی حیثیت ,سوچ کو قبو ل کرنے پر تیار نہیں'صرف میں,میرا اور میرے لے کی ریس نے انسا نیت کوکہیں دوربہت دور چھو ڑ دیا ہے۔نہ ہی اس سے اولاد محفوظ رہی ہے نہ ہی خا ند ان۔وا لد ین اپنی اولاد کو خا ندانی انا پر قر بان کردیتے ھیں ,شوہر بیوی کی کسی صحیح راے کو بھی درخو اعتنا نھیں سمجھتے۔۔۔استاد خود سے بہتر ذہا نت رکھنے والے طا لب علم کی کسی تنفید کو بے ادبی کے سوا کچھ نھیں سمجھتے۔۔۔بھا ئیوں کے لے بہنں انا کا نشان ہوتی ہیں,بہت کم بھا ئوں میں انا کے سوا کوئ دوسرا جذ بہ دیکھنے میں آتا ہے۔۔
کیوں اور آخر کس لے لوگ اس جذبے کی پر ورش کرتے ہیں جو انہیں ہمیشہ خود کو درست اور سا منے والے کو غلط دکھا تاہےاس جذبے کو پروان چڑ ھا کر وہ ناکا میا ں خر ید تے ہیں زندگی کا اصل لطف اٹھا نے میں نا کا م رہتے ہیں۔۔۔کبھی کبھی خوبصو رتی اور حقیقی سمجھ خو د کو حا لات اور واقعا ت سے ایک قدم پیچھے ہٹ کر  اور میں غلط بھی ہو سکتا ہوں سے آتی ہےمگر ھمیشہ دیوار پر ۲ لکھا دیکھ کر اسے ۲ھی نہیں سمجھنا چاہے یہ۶ بھی ہو سکتا ہے اگر آپ اسے چھت کے زاویے سے دیکھیں تو۔۔ہمیشہ مثبت جذبے صحتمند ذ ہنیت کی علا مت ہو تے ہیں جس سے آپ بھی خوش رہتے ہیں اور آپ سے وا بستہ لوگ اور رشتے بھی۔۔۔۔
*******************

ختم شد


Tuesday, 22 May 2018

Karobar e ulfat mein by Hoorain Samreen


Karobar e ulfat mein novel by Hoorain Samreen


Karobar e ulfat mein by Hoorain Samreen

Is a social romantic novel by the writer 

She has written many stories and has large number of 

fans waiting for her novels 

she has written in many digest like 

Prime Urdu Novels 


and many more 

She is very famous for her unique writing style 

Mostly writer shows us the reality and stories 

which are around us 

They have such   ability to guide us through their 

words and stories 

Here is her novel to read and to download 



 Download Link 

Karobar e ulfat mein by Hoorain Samreen


OR  

OR 

Read Online 


OR 


Click on the READ MORE  button to continue reading


If you have problem in download please click this link below 

Friday, 11 May 2018

Jab we met by Hoorain Samreen


Jab we met by Hoorain Samreen

Jab we met by Hoorain Samreen

Is a social romantic novel by the writer 

She has written many stories and has large number of 

fans waiting for her novels 

she has written in many digest like 

Prime Urdu Novels 


and many more 

She is very famous for her unique writing style 

Mostly writer shows us the reality and stories 

which are around us 

They have such   ability to guide us through their 

words and stories 

Here is her novel to read and to download 



 Download Link 

Jab we met by Hoorain Samreen


OR  

OR 

Read Online 


OR 


Click on the READ MORE  button to continue reading


If you have problem in download please click this link below 

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...