Thursday, 18 May 2023

Safer e maan epi 10 Part 2 | Mahnoor Ahmed | Urdu Novel | Likhari Mag | ...


 

"  جسے تم دھوکے کا نام دے رہے ہو ،وہ تو ایک چھوٹی سی ٹرِک تھی  مسٹر باقرزمان ! تم سے آگے نکل  کر کامیاب ہونے کی،تمہیں مات دینے کی"   ریا  نے  کانفیڈنس سے کہا اب کمزور پڑنا بے کار تھا وہ سمجھ چکی تھی شہزاد اُس کے ہاتھ لگ چکا تھا ۔

" مجھ سے آگے نکلنے کا کب سوچا؟"   غیر یقینی ہی غیر یقینی تھی ،وہ اپنی کرسی پہ بیٹھ گیا ۔

" ہمیشہ سے سوچا ہوا تھا ،بس انتظار تھا کہ تمہارا کوئی دشمن ہاتھ لگے جو میرا ساتھ دے۔پھر مجھے اطہر ہمدانی! مل گیا رقابت کی آگ میں جلتا ہوا،اور اُس  آگ میں وہ تمہیں جلا  دینا چاہتا تھا  میں نے تو صرف جلتی پہ تیل ڈالا ہے...اور شہزاد !دولت  کا بھوکا،میں نے اُس کی بھوک مٹا دی"  

" صرف پانچ لاکھ لگائی میرے اعتماد کی قیمت...یہ بھی شائد زیادہ لگا دی تم نے،کیونکہ سچے جذبوں کی  قیمت دوکوڑی بھی نہیں یہاں"           وہ نفی میں سر ہلاتا   ہاتھ میز پہ رکھے اُسے دیکھنے لگا  ۔

" دیکھو باقر !    آپ کے یہ فلسفے لیکچرز جذبے اس جنگ میں کام نہیں آتے،جنگ احساسات سے لڑی نہیں جاتی ہتھیاروں سے لڑی جاتی ہے "

" جنگ...؟"  

" ہاں یہ جنگ ہی تو ہے  دولت کمانے کی،مقام مرتبہ حاصل کرنے کی ،کامیابی کی بلندیوں پہ پہنچنے کی ...یہ ایمانداری وفاداری دوستی اعتماد ان اصولوں پہ چل کے کام نہیں بنتا یہ کمزور لوگوں کے ہتھیار ہیں "     وہ اعتماد سے بولی۔         "    ہتھیار کوئی بھی کمزور نہیں ہوتا ،اہم یہ ہوتا ہے کہ وہ ہتھیار کس ہاتھ میں ہے ۔وہ ہاتھ   مضبوط   ہے یا کمزور ؟"     یہ کہہ کر باقر زمان اُٹھ کھڑ اہوا اور فون اُٹھا کر اسکرین روشن کر لی ماتھے پہ خفیف سی    کھچاؤ   کی   شکنیں  نمودار ہوئی تھیں

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...