Pages

Monday, 16 December 2024

Yeh dosti | Mah bint e sajjad | Episode 1| Friends | Hero singer #reve...




 

I'M AYAT YAZDANI DUAGHTER OF  ASHFAQ YAZDANI"

سامنے بیٹھی لڑکی نے مسکراتے ہوئے اطمینان سے اپنا تعارف کروایا جب کہ ضئیم کو حیرت کا شدید جھٹکا لگا تھا

"جہاں تک مجھے علم ہے کہ اشفاق یزدانی کی کوئی بیٹی ہی نہیں ہے پھر آپ کون؟"

اب کی بار اس نے لہجے کو نرم رکھنے کی کوشش کی لیکن آخر میں وہ تلخ ہو گیا تھا  اس کی بات پر آیت کی موبائل پر چلتی انگلیاں ایک لمحے کے لیے رکیں پھر اس نے سر اٹھا کر سامنے کھڑے شخص کو دیکھا

" تو پھر یہ آپ کے ناقص علم کی غلطی ہے کہ آپ کو اپنے دس سال پرانے بزنس پارٹنر کے بارے میں کچھ پتہ ہی نہیں چلیں میں آپ کے علم میں تھوڑا سا اضافہ کر دیتی ہوں کچھ فیملی ایشوز کی وجہ سے میں اپنی موم کے ساتھ ڈیڈ یعنی اشفاق یزدانی کو چھوڑ کر آسٹریلیا چلی گئی تھی اور ابھی کچھ عرصہ قبل ہی میں واپس آئی ہوں تو اب آپ کو پتہ ہونا چاہتے کہ آیت یزدانی کون ہے"

آیت نے پر اعتماد لہجے میں کہہ کر اسے اپنا تعارف کروایا تھا ضئیم ابھی بھی الجھا الجھا لگ رہا تھا تبھی اس نے دوبارہ سوال کیا

" ویسے میں آپ سے ایک بات پوچھوں جب آپ نے مجھے دیکھا تو ایسی شکل کیوں بنائی جیسے کوئی بھوت دیکھ لیا ہو؟ "

"وہ اس لیے کہ آپ کی شکل کسی سے بہت ملتی ہے کسی ایسے سے جوسالوں پہلے مٹی کے ڈھیر تلے جا سوئی ہے"

اس نے بظاہر مزاحیہ انداز میں پوچھا تھا لیکن ضئیم کے جواب پر وہ کچھ پلوں کے لیے چپ ہو گئی









No comments:

Post a Comment