Pages

Sunday, 1 December 2024

Dard e dil | Asra Khan | Episode 1 | Gangster | Hero police | Cousin | F...




 

"ویسے یہ بتاؤ شاہ اور فہد کی لڑائی کس بات پر ہوئی تھی؟"

ہانی نے آیان سے پوچھا۔ اب وہ کافی حد تک خود پر قابو پا چکی تھی ساتھ ہی اپنی کچھ دیر پہلے والی حالت کا سوچ کر دل ہی دل میں ڈوب جانے کی خواہش کر رہی تھی۔

"یہ تو نہیں پتا کہ لڑائی کیوں ہوئی؟ بس اتنا پتا چلا کہ وجہ کوئی لڑکی ہے جو شاہ کو پسند تھی اور اسے فہد نے چھیڑنے کی ہمّت کر لی اور بس پھر نتیجہ تمہارے سامنے ہے"

 آیان اسے بتا کر معذرت کرتا اپنے دوستوں کے پاس چلا گیا۔

"وہ لڑکی جو شاہ کو پسند تھی وہ کون ہو سکتی ہے؟"

 وہ تھوڑی پر ہاتھ رکھتی سوچنے لگی کہ اسی اثنا میں اچانک اسکے ذہن میں جھماکہ ہوا۔

"یار وہ دیکھ آئٹم بڑا ٹائٹ ہے"

فہد کے وہ گھٹیا جملے۔ اور ہاں میں نے وہاں شاہ کو بھی دیکھا تھا وہ مجھے ہی تو دیکھ رہا تھا۔ مطلب کہ وہ لڑکی میں ہوں؟ جسکی وجہ سے شاہ نے اس سے لڑائی کی تھی۔ اوہ نو! پلیز اللّه جی رحم کریں۔ ساری کڑیاں جڑتی جا رہی تھیں ، انجام برا نظر آ رہا تھا۔ ہانی کا سانس کہیں اٹک کر رہ گیا تھا









No comments:

Post a Comment