"آپ کیسی باتیں کررہی ہیں۔ آپ کو معلوم بھی ہے میرے
اور رامین کے ریلیشن کے بارے میں۔۔۔۔۔۔ آپ کو اس پینڈو سی لڑکی میں ایسا کیا نظر
آگیا ہے کہ آپ اس کی باتیں کیے جارہی ہیں بلکہ بہو بنانے کا بھی سوچ لیا۔" اس
نے لفظ "پینڈو" پر زور دیتے کہا تھا۔ اس کا لہجہ استہزائیہ ہوگیا تھا۔
" رامین میں بھی سرخاب کے پر نہیں لگے کہ تم اس کے
بارے میں سوچ رہے ہو۔" انھیں اس کے لہجے پر تھوڑا غصہ آگیا تھا۔
" کہاں رامین اور کہاں وہ معمولی اور دبو سی
لڑکی۔۔۔۔۔۔ آپ ان دونوں کا موازنہ کر رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔ کمال ہے امی!" اس نے
تعجب سے کہا۔
" ہاں ان کا موازنہ تو بنتا نہیں ہے۔" انھوں نے
بھی اسی انداز میں کہا تھا۔
No comments:
Post a Comment