وہ آنکھیں آہستہ آہستہ
کھولنے لگا۔۔ یہ!!! میں۔۔۔ کہاں ۔۔ ہوں؟؟ روہان اٹھنے لگا تو طلحہ نے اسے اٹھتے
ہوئے دیکھ کر جلدی سے کہا۔۔۔ لیٹے رہو لیٹے رہو۔۔۔۔
لیٹے رہو ۔۔ لیٹے رہو۔۔
تمھارا زخم ابھی پوری طرح سے ٹھیک نہیں ہوا ہے۔۔ ۔
میں کون ہوں؟؟ اور یہاں کیا
کر رہا ہوں؟؟
روہان کمرے کی چھت کو دیکھتے
ہوئے بولا۔۔۔
وہ طلحہ کو دیکھتے ہوئے
بولا۔۔ مجھے کیا ہوا ہے؟؟ اور میں یہاں کیسے آیا؟؟
تم نے شاید چٹان سے کود
کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔۔ مگر بدقسمتی سے بچ گئے۔۔ تمھاری یہ مرنے کی خواہش
پوری نہیں ہوئی۔۔ آئی ایم سوری اس میں میں بہت بڑی رکاوٹ بن گیا تھا۔۔
خودکشی؟؟ روہان حیران
ہوا۔۔ میں نے خودکشی کی؟؟ مگر کیوں؟؟ کون ہوں میں؟؟ کیوں ہی خودکشی کی؟؟ وہ اپنے
دماغ پر یاد کرنے کیلئے زور ڈالنے لگا تھا۔۔ مگر اس کوشش میں اسکے سر میں شدید درد
ہونے لگا تھا۔۔
اہہہہہ!!! اس نے تکلیف سے اپنا سر دونوں ہاتھوں سے تھام لیا۔۔
مجھے کچھ یاد کیوں نہیں آرہا ؟ میں کون ہوں؟؟ یہاں کیسے پہنچا ؟؟
No comments:
Post a Comment