Pages

Thursday, 2 August 2018

Refresh by Hoorain Samreen Article

Re fresh Article by Hoorain Samreen


"ری فر یش"

زندگی کوبوجھل کر دینےوالی چیزوں میں ایک چیزرابطے اورواسطے بھی ہیں۔کئ بر ہم کچھ ایسے لو گوں کو بھی اپنی زندگی میں ایک ضروری مو با ءیل ایپ کی طرح ڈاءو نلوڈ کر لیتے ھیں جو نفرت،حسد اور بغض کےوا ئرس سے بھرے ہوتے ہیں اور انکایہ حسد یہ بغض ہماری قیمتی ز ندگی کی ڈیوائس کو کچھ اس طرح نقصان دیتا ہے کہ ہمیں اپنے تمام قیمتی اثا ثوں سے ھاتھ دھونا پڑ جاتے ہیں۔۔۔ 
ھم پوچھتے ہیں خود سے کہ کیا کیا جاے زندگی کی قیمتی ایپس جو ہمارے پاس ان رشتوں کی صورت ھوتی ھیں جنھیں ھم نے اپنی زندگی میں بھت سنبھال کر رکھا ہوتا ہے ان انسٹال کرنا پڑتا ھے کیونکہ یہ ھماری ڈیوائس کو بوجھل کر رہی ھوتی ھیں۔۔۔۔
وہ لوگ جو ھمیں ضرر پہنچاتے ھیں ھماری زندگی کے پروگرامز کو کچھ اس طرح سے ہیکس کر لیتے ہیں کہ ہم سوچتے ہیں غلط وہ تھے یا ہم آخر اپنی زندگی کی قیمتی ڈیواءس میں شامل کرنے سے پہلے کچھ تو سوچ لیتے۔۔۔۔۔
اس سے بھی زیادہ خطر ناک لوگ جو ہماری زندگی کی ڈیوائس کو آہستہ آہستہ ہی صحیح مگر بظاہر اینٹی وا ءرس پروگرامز کی طرح کلینر بن کر ہماری زندگی کی خو شیوں کو کلین کر دیتے ہیں۔۔ہمیں اس قابل ہی نہیں چھوڑ تے کہ ہم کسی اور رشتے پر بھروسہ کر سکیں۔۔
زندگی بہت قیمتی ہے بہت خو بصورت ہے اس لءے واءرس اور اینٹی واءرس پروگرامز جیسے لوگ کتنا ہی آپ کو ایک ڈیواءس جان کر سلو ڈاءون کر نے کی کوشش کریں آپ خود کو ہمیشہ ری فریش کر لیں ایسے تمام واءرسز کو اپنی ڈیواءس میں لوڈ ہو نے ہی نہ دیں اور ہو بھی جاءیں تو ان کی وجہ سے نقصان پہنچ جانے والے رشتوں کو ری ایکٹو کر لیں کیونکہ زندگی بھت خو بصورت ھے اور اپنوں کے ساتھ خو بصورت ترین۔۔۔
حورین ثمرین



****************************


No comments:

Post a Comment