Pages

Saturday, 2 June 2018

Zindagi Article by Saira Baloch




Zindagi Article by Saira Baloch

آرٹیکل " زندگی"
از : سائرہ بلوچ
زندگی کائنات کی سب سے بڑی نعمت ہے اِس زندگی کی وجہ سے ہی رشتے بنتے ہیں۔ ماں کا رشتہ، باپ کا رشتہ اور سب سے بڑھ کر اللہ پاک کا بندے سے رشتہ ہے۔ زندگی ہر انسان کی اپنی سوچ ہے۔ کچھ لوگ اپنی خوشی کو دوسروں کی خوشی پر مقدم کرتے ہیں اور کچھ دوسروں کو خوش رکھنے کے لیے کچھ تکلیف برداشت کرتے ہیں۔ کچھ اپنی زندگی کو جہنم بناتے ہیں اور کچھ دوسروں کی زندگی کو عذاب بنا دیتے ہیں۔
٬٬ روٹھے ہوئے کو منانا زندگی ہے
دوسروں کو ہنسانا زندگی ہے
جو جیت کر خوش ہوا تو کیا ہوا
سب کچھ کر ہار کر مسکرانا زندگی ہے ٬٬
زندگی کے بے شمار رنگ ہے اگر آپ پھول سے پوچھیں تو جواب ملے گا مسکراہٹ کا نام ہے زندگی۔
سمندر کی موجوں سے پوچھا تو کہنے لگیں ساحل کے آغوش میں آ جانا زندگی ہے۔
سمندر سے نکل کر سیپ نے کہا تنہائی کا نام ہے زندگی۔
ساحلوں کی ہوا بولی اٹھکیلیوں کا نام ہے زندگی۔
گھٹاؤں کی سیاہ فام پریوں نے کہا پیاسوں پر ٹوٹ کر برسنا زندگی ہے۔
عاشق نے کہا محبوب کی آنکھوں میں ڈوب جانا زندگی ہے۔
جس نے جو دیکھا اس کے لیے ویسی ہی تو زندگی ہے۔ ہر کسی کے لیے اپنا وجود ''میں" ہے اور باقی سب دنیا خاکی۔ انسان ہر لحاظ سے اپنے دل کی پیروی کرتا ہے۔ یہ جیسا محسوس کرتا ہے اور جیسی کیفیت اُس کے دل کی ہو گی وہی جھلک اس کے مزاج میں اور زندگی میں ہو گی۔
یہ جو لفظ ‘مقصد یا مقصدیت’ ہے یہ انسان کی اپنی ایجاد اور ضرورت ہے ورنہ کائنات میں اس کا کوئی وجود نہیں۔ یہ انسان ہے، جو ہر چیز میں ‘مقصد’ دیکھنا چاہتا ہے۔
حتیٰ کہ اپنے وجود اور اپنے ہونے کا بھی۔ وہ جو بھی چیز دیکھتا ہے کہتا ہے اس کا کیا مقصد ہو سکتا ہے۔ میں اس کو کیسےاستعمال اور اسے کیسے اپنے فائدے میں لا سکتا ہوں۔
‘مقصد’ کا تصور بھی انسانی شعور کے ارتقا کے سفر میں پیدا ہوا۔ اس نے اپنے لاکھوں سال ابتدائی سال اسی مقصد کے تصور کے بغیر گزارے۔ تصور انسانی شعور کا پیدا کردہ ہے۔
اصل میں انسان اپنے ہونے کو meaningful کرنا چاہتا ہے۔یہ اس کی انا کے لئے ضروری ہے کہ اس کی ذات اور وجود بے کار اور فضول نہیں ہے۔
زندگی کیا ہے
نام ہے گھٹ گھٹ کر جینے کا
درد کا اشکوں سے بہہ جانے کا
حالات کے سانچے میں ڈھل جانے کا
موت سے قبل موت کے ہو جانے کا
تیز رفتار سے یوں ہی چلے جانے کا نام
ٹھوکریں کھانے کا، گرنے کا اور
پھر گر گر کر سنبھل جانے کا نام----"
یہی ہے زندگی۔۔۔۔۔
**************

No comments:

Post a Comment